غزہ کی توانائی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کو درپیش بجلی بحران اپنی بدترین حالت کو پہنچ چکا ہے اور غزہ کے اکثر گھروں کو صرف دن میں دو گھنٹے کے لئے بجلی دی جارہی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ غزہ کو 500 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت صرف 95 میگا واٹ بجلی بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کم بجلی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رام اللہ کی اتھارٹی نے مصر کو تیل کی ادائیگی کے تمام اکائونٹس منجمد کردئیے ہیں اور اسرائیلی تاروں کے ذریعے سے مغربی کنارے سے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بھی محدود ہوگیا ہے۔
اس بجلی بحران کو مزید بدتر بنانے میں ایک بڑا کردار مصری ٹرانسمشن لائنوں اور غزہ پاور پلانت کی لائن 9 کی تباہی شامل ہے۔