شنبه 16/نوامبر/2024

119 صہیونی انتہا پسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

پیر 10-جولائی-2017

اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے سوموار کی صبح مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں ہلہ بول دیا۔ حملہ آور جتھوں نے یہ کارروائی سخت ترین اسرائیلی سیکیورٹی میں سرانجام دی۔

خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ کے مطابق اسرائیلی داخلی سیکیورٹی کے خفیہ یونٹ سے تعلق رکھنے والے 18 یونیفارمڈ اہلکارو نے مسجد اقصی پر ہلہ بولا۔ نام نہاد جائزہ وزٹ کی آڑ میں شاباک کے اہل کار مسجد کے صحن میں پھرتے رہے۔

نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ 101 یہودی آبادکاروں نے مراکشی دروازے کی سمت سے مسجد اقصی پر حملہ کیا۔ یہ علاقہ 1967ء سے اسرائیلی انتظام وانصرام میں ہے۔

حملہ آوروں میں 37 یہودی ٹورسٹ گائیڈ تھے۔ اسرائیلی پولیس نے سوموار کے روز صبح سے ہی مراکشی دروازہ بند کر رکھا تھا۔ اعلان کے مطابق اس جگہ کو ظہر کے بعد سے عام لوگوں کے کھولا جانا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی