مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے عیساویہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں نوجوانوں سے ساتھ تصادم کے دوران ربڑ کی گولیاں اندھا دھند انداز میں چلائی جس کے نتیجے میں ایک گھر کی بالکونی میں موجود فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے عیساویہ پر دھاوا بولنے کے دوران فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپوں میں اسٹن اور آنسو گیس کے شیلوں کی بارش کردی۔
رپورٹر کے مطابق 12 سالہ نور مصطفیٰ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی کہ ایک ربڑ کی گولی اس کے چہرے پر لگ گیا۔
بچے کو ہسپتال منتقل کرنے والی طبی ٹیم کا کہنا تھا کہ لڑکے کی آنکھ اور ناک پر چوٹ آئی ہے۔