مقبوضہ بیت المقدس میں عالم اسلام کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے یہودی آبادکاروں کے ایک غول نے دھاوا بول دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے دھاوا بولتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جگہ خالی کروا لی جس کے بعد اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروپ بھی ان کے پیچھے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اندر داخل ہوگیا۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لئے داخل ہونے والے درجنوں مردوں اور خواتین کو داخلے سے روک دیا۔