مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے میں واقع العروب مہاجر کیمپ کے داخلی راستے کے قریب ایک یہودی آبادکار نے گاڑی فلسطینی لڑکی کو مار دی جس کے نتیجے میں لڑکی زخمی ہوگئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی آبادکار نے اپنی گاڑی ایک نامعلوم فلسطینی لڑکی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں لڑکی کو چوٹیں آئیں۔
اس واقعے کی مزید کوئی اطلاعات اس وقت سامنے نہیں آسکی ہیں۔