چهارشنبه 30/آوریل/2025

پنڈلی میں تکلیف عارضہ قلب کی علامت!

ہفتہ 8-جولائی-2017

جرمنی کے ماہرین صحت نے ایک تحقیقی مطالعے میں بتایا ہے کہ پنڈی کے پٹھوں میں پیدا ہونے والی تکلیف اس بات کا اشارہ ہے کہ اس شخص کو کسی بھی عارضہ قلب لاحق ہوسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ چلتے ہوئے اچانک پنڈی کے پٹھوں میں  تکلیف پیدا ہو یا پاؤں کی انگلی میں درد ہوتو یہ عارضہ قلب کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پنڈلی میں تکلیف اس وقت ہوتی ہے جب خون کی گردش اچانک رک جاتی ہے۔ پنڈلی میں خون کی گردش بند ہونے سے خون کی شریانی متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں دل جو کہ خون کی گردش کا مرکزہے پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شریانوں کا سخت ہونا یا اکڑاؤ صرف جسم کے چند ایک حصوں تک محدود نہیں بلکہ یہ پورے جسم میں پھیلا ہوتا ہے۔ شریانوں کے اکڑنے سے خون کی گردش متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں دل پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق پنڈلی میں اچانک نمودار ہونے والی تکلیف پر مریض کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ پنڈلی میں تکلیف پر لاپرواہی برتنے کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ یہ عارضہ قلب کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کا شکار ہونے والے 75 فی صد افراد کو ایسے کسی عارضے سے قبل پنڈلی کی تکلیف جیسے عوارض سے سابقہ پڑ چکا ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی