چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی تعمیرنو بلا تعطل جاری رہے گی:قطر

ہفتہ 8-جولائی-2017

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین قطری سفیر محمد العمادی نے کہا ہے کہ قطر فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ملکوں اور قطر کے درمیان جاری بحران سے فلسطینی عوام کی امداد متاثر نہیں ہوگی۔ قطر غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کو بلا تعطل جاری رکھے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سفیر العمادی نے گذشتہ شام غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غزہ میں دوحہ کے تعاون سے جاری تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ قطر فلسطینی قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔ غزہ کی پٹی میں جاری تعمیراتی اور بحالی کے منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری سفیر محمد العمادی کل جمعہ کو شمالی غزہ سے ’’ایریز‘‘ گذرگاہ سے غزہ پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کچھ روز تک غزہ کی پٹی میں قیام کریں گے جہاں ان کی ملاقات اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی قیادت کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں سے بھی ہوگی۔

خیال رہے کہ امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نےجنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے407 ملین  ڈالر سے زیادہ کی اسکیموں کی منظوری دی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی