قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں کے آخر تک القدس میں 6 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔
اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس بلدیہ کے نائب چیئرمین میر ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع کے منصوبوں کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کیے ہیں۔
میئر ترجمان نے کہا کہ رواں ماہ کے اخیر تک بیت المقدس میں چھ ہزار نئے رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔
یہ انکشاف ایک ایسےوقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں 200 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق پلاننگ کمیٹی پیش آئند ایام میں بیت المقدس میں ایک ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دے گی۔