جمعه 15/نوامبر/2024

یمن میں ایک کروڑ بچے فوری امداد کے منتظر!

بدھ 5-جولائی-2017

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’یونیسیف‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ین میں جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت فوری طور پر یمن کے ایک کروڑ بچوں کوفوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’یونیسف‘ کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ‘فیس بک‘ پر پوسٹ کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ایک کروڑ بچوں کو بنیادی طبی سہولیات، خوراک، پینے کے لیے صاف پانی، سوریج، تحفظ اور تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ برائے اطفال کا کہنا ہے کہ ’یونیسیف‘ یمنی حکومت اور باغیوں کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق اور ان کی ضروریات پر کام کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنپہ 2014ء کے بعد سے  یمن میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ یمن پہلے ہی ایک غریب ملک ہے مگر حوثی باغیوں، سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف بغاوت نے ملک کی معیشت کو بدترین تباہی سے دوچار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی