چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل بھارت کے ساتھ اسلحہ کی کسی بڑی ڈیل کے لیے تیار!

منگل 4-جولائی-2017

بھارتی وزیراعظم کے حالیہ دورے سے اسرائیل کی سیاسی اور عسکری قیادت نے غیرمعمولی توقعات وابستہ کی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کو امید ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ تل بیب غیرمعمولی دفاعی ڈیل کرنے اور اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل خصوصی دورے پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو نریندر مودی کے دورے سے غیرمعمولی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ان کا یہ دورہ فوجی مصنوعات کی کسی بڑی ڈیل کا ذریعہ بنے گا۔ اس دورے کے دوران بھارت اسرائیل سے درمیانے اور بھاری نوعیت کے ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرسکتا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع، فوج، بارڈر سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو فورس کو بھی اسرائیل کے بڑے گاہکوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے دفاعی اور فوجی شعبوں کو جنگی سازو سامان کے تبادلے اور خریدو  فروخت کے غیرمعمولی معاہدوں کی توقعات وابستہ کیے ہویے ہیں۔ خاص طور پر اسرائیل کو توقع ہے کہ بھارت تل ابیب سے اسلحہ کی خریداری کی کوئی بڑی ڈیل کرے گا۔

خیال رہے کہ بھارت پہلے ہی اسرائیل کی فوجی مصنوعات کا سب سے بڑا برآمد کندہ ہے۔ تین ماہ قبل بھارت اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں کی بڑی ڈیل ہوئی تھی۔ اس ڈیل کے تحت اسرائیل نے بھارت کو ایک ارب کے میزائل اور دیگر بھاری ہتھیار فروخت کرنے ہیں۔

سنہ 2016ء میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان دفاعی شعبے میں 6  ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ معاہدوں کا حکم سنہ 2015ء کی نسبت 14 فی صد زیادہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی