چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم کے 37 خاندان اپنے اسیر پیاروں سے ملاقات سے محروم

منگل 4-جولائی-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 37 فلسطینی خاندانوں کو جیلوں میں قید ان کے پیاروں سے ملاقات سے محروم کررکھا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت لحم کے 37 خاندان اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی بار بار کوششیں کر چکے ہیں مگر ملاقاتیوں کو نہایت توہین آمیز انداز میں واپس کردیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بیت لحم کے ان 37 فلسطینی خاندانوں کے اقارب بئئر سبع اور نفحہ جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

اسیران کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وہ اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے جنوبی الخلیل کی الظاہریہ چیک پوسٹ پر پہنچے تو ان کے اجازت نامے ان سے چھین لیے گئے اور انہیں توہین آمیز انداز میں واپس کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی