ماہرین موسمیات اور ماحولیات نے بتایا ہے کہ علامی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق ماضی میں مصنوعی سیاروں کی فراہم کردہ معلومات غلط ثابت ہوئی ہیں کیونکہ نئے اعدادو شمار کے مطابق گلوبل وارمنگ کی شرح 140 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ماضی میں مصنوعی سیاروں نے درجہ حرارت میں متوقع اضافے سے متعلق جو قیاس آرائیاں کی تھیں وہ درست ثابت نہیں ہوئی۔ زمین پر درجہ حرارت مصنوعی سیاروں کی معلومات سے کہیں زیادہ ہے۔
امریکا میں ماحولیات پر کام کرنے والی کمپنی ’ریمورٹ سینسنگ سسٹمز‘ کی طرف سے جاری کی گی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت مصنوعی سیاروں کی رپورٹس سے کہیں زیادہ بڑھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 1976ء سے 2016ء تک درجہ حرارت میں اضافے کے حوالےسے متوقع شرح 0.134 فی صد بتائی گئی تھی مگر اس عرصے میں 0.174 فی صد درجہ حرارت بڑھا ہے۔
امریکی کمپنی کی ماحولیات اور عالمی حدت سے متعلق یہ رپورٹ ’جنرل آف کلائمٹ‘ میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سابقہ بیانات کو سامنے رکھا جائے تو درجہ حرارت میں 30 فی صد تبدیلی دیکھی گئی ہے۔