جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی کے جنازے کے جلوس پر صہیونی فوج کا حملہ،35 زخمی

پیر 3-جولائی-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 35 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی نوجوان علی ابو غربیہ بحیرہ طربیہ میں ڈوب کر انتقال کرگیا تھا۔ مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بیت المقدس سے سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اسرائیلی فوج نے نماز جنازہ میں شریک فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں تین درجن شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذڑائع نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے قریبی قصبوں الطور، الصوانہ، باب الاسباط اور سلوان ٹاؤن میں سے آنے والے شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے باب الاسباط کے مقام پر جنازے کے جلوس پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔ بیشتر زخمیوں کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ متعدد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق کم سے کم10 زخمی شہری بیت المقدس میں ہداسا اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جب کہ بعض شہری زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہو گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نماز جنازہ کے جلوس کو منتشر کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے باب الاسباط، الصوانہ اور دیگر مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو بھی روک دیا جس پر نمازیوں نے شدید احتجاج کیا تو قابض فوج نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

مختصر لنک:

کاپی