چهارشنبه 30/آوریل/2025

والد کی گرفتاری کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے بچہ بے ہوش

اتوار 2-جولائی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں گذشتہ روز  درندہ صفت قابض صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کی گرفتاری کے وقت اس کے کم عمر بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ بے ہوش ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے شمال میں واقع العزہ پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی کے دورن 26 سالہ احمد فواد العدوین کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو اس کے کم سن بچے نے والد کی گرفتاری کے خلاف چیخ پکار شروع کردی۔

اس موقع پر درندہ صفت فوجیوں نے کم سن بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں بچہ بے ہوش ہوگیا۔ حراست میں لیے گئے شہری کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض فوجیوں کے ہولناک تشدد سے زخمی ہونے والے بچےکو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی