آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ دنیا کے مقبول اور مرغوب پھل کو یہ لقب ویسے ہی نہیں مل گیا۔ ماہرین صحت آم کے پھل، اس کے پتوں اور آم کے جوس کو صحت کے لیے نہایت مفید اور کئی خطرناک امراض کے علاج کا موثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔
آم صرف ایک خوش ذایقہ پھل ہی نہیں بلکہ کے پھل اور پتوں میں کئی اقسام کے صحت بخش وٹا من، خامرے، انٹی آکسائیڈ اور مائیکروبائیٹس کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ایک خاتون ماہر خوراک اور غذائی امور کی ماہر عبیر سلامہ کا کہنا ہے کہ آم جسم کے لیے بے حد مفید پھل ہے۔ یہ انسان کو کئی امراض سے بچاتاہے۔ اس کے پتے تازہ اور خشک کرکے کئی امراض کے علاج کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آم کا جوس بلند فشار خون کو کم کرنے، نظام انہضام میں موجود آکسائیڈ کو کم کرنے، بڑی آنت اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خون میں پوٹائیشم کی مقدار بڑھا کر خون کی گردش کو تقویت دیتا ہے۔
اسی طرح آم کے پتوں کو خشک کرنے کے بعد انہیں پیس کر ابالیں اور ان کا ابلا پانی پینے سے بلند فشار خون کو اعتدال میں رکھنے، خون کی شریانوں کو تقویت دینے میں مدد دیتا ہے کیونکہ آم کے پتوں میں ’ٹانینیز اور انتھو سیانین‘ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں مادے خون میں انسولین کی مقدار میں اضافے کا ذریعہ ہیں۔
فلسطینی خاتون ماہر صحت کا کہنا ہے کہ آم کے پتوں کا عرق سانس کی تکلیف کم کرنے، اعصابی تناؤ دور کرنے، یورک ایسڈ بیماری سےنجات، کان میں درد سے آرام اور ڈیپریشن سے نجات میں بھی مدد دیتے ہیں۔