قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کی گئی خاتون کے پرس سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج نے ایک پکی عمر کی خاتون کو چیک پوسٹ پر روکا۔ اس کے پرس کی تلاشی لی گئی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی خاتون کے قبضے سے برآمد کردہ چاقو نہیں دیکھا تاہم صہیونی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کوچاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 36 سالہ ایک فلسطینی خاتون کو بیت لحم سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کا رہائشی تعلق الخلیل شہر کے یطا قصبے سے ہے۔ اس کے پرس سے ایک چھری برآمد کی گئی ہے۔