جمعه 15/نوامبر/2024

عید کے روز قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے

منگل 27-جون-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں عید کے روز بھی قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینویں کےگھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سلوان ٹاؤن میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی، نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو ہرساں کیا گیا۔

سلوان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے عید کے روز گھر گھر تلاشی کے دوران حمد ابو صبیح، ناجی محمود عودہ، محمد خالد عودہ، محمد جبر عباسی اور احمد عبدالمنعم الاعور کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں چڑھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی مہم عام دنوں کے ساتھ ساتھ عید کے ایام میں بھی جاری رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی