چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترک امدادی ادارے کی غزہ میں عید تحائف ،کپڑوں اور فطرانہ کی تقسیم

پیر 26-جون-2017

فلسطینی قوم سے یکجہتی کرنے والے ترک امدادی ادارے’فیدار‘ نے غزہ کی پٹی میں غریب اور یتیم بچوں میں عید اور کپڑے تقسیم کیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں ‘فیدار‘ نےکہا ہے کہ تنظیم عید الفطر کے مبارک موقع پر غزہ کی پٹی کے بچوں کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے ان میں تحائف اور کپڑے تقسیم کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کے شہریوں میں عید تحایف اور ملبوسات کی تقسیم میں دارالقرآن والسنہ آرگنائزیشن کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔

ترک فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ تنظیم کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ضرورت مند شہریوں میں فطرانہ بھی تقسیم کیا گیا۔

خیال رہے کہ ترک امدادی ادارہ ’فیدار‘ گذشتہ کئی ماہ سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محصورین کی بہبود اور ان کی بحالی کے لیے سرگرعمل ہے۔ ماہ صیام میں اس تنظیم نے افطاری پارٹیوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ضرورت مند شہریوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی