اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 20 کروڑ 50 لاکھ افراد جیسی مضر صحت منشیات کے عادی ہیں۔ یہ رپورٹ سنہ 2015ء کے دوران کے اعدادو شمارکی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔
اخباری رپورٹ میں منشیات کے استعمال، اس کی خریدو فروخت اور دھندہ کرنے کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے استعمال سے ہرسال 2 کروڑ 95 لاکھ افراد ذہنی امراض کا شکار ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیاد افیون کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہی بوٹی صحت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ 70 فی صد امراض اسی کی پیدوار ہیں۔ اس میں منشیات کی اقسام کے استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2015ء کے اعدادو شمار کے مطابق 483 اقسام کے منشیات کی اقسام استعمال کی جاتی ہیں جب کہ سنہ 2012ء میں ان اقسام کی تعداد 260 تھی۔