اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود میں رہائش پذیر فلسطینی آبادی پر پابندیاں برقرارہیں۔
اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ داخلی سلامتی کےوزیر گیلاد اردان نے ہرٹزیلیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باب العامود میں رہنےوالےفلسطینیوں پر پابندیوں کی تفصیل بتائی اور کہا کہ باب العامود کے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر نہ صرف پابندیاں موجود ہیں بلکہ ان میں اضافہ کیا گیا ہے۔
عبرانی اخباری رپورٹ کے مطابق باب العامود کےمقام پر مزید سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہےہیں۔نئے کمیرے نصب کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی کے لیے کنٹرول ٹاور قائم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس معلومات بھی جمع کی جائیں گی۔
گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ باب العامود کے مقام پر فلسطینیوں پر پابندیاں مقامی نوجوانوں کی انفرادی کارروائیوں کو روکنا ہے۔ کیونکہ ایک ہفتہ قبل باب العامود میں فدائی کارروائی میں ایک صہیونی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے باب العامود میں تین فلسطینیوں کو فدائی حملہ آور قرار دے کر انہیں شہید کردیا تھا۔