چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف فلسطینی شہری بدستور سراپا احتجاج

ہفتہ 24-جون-2017

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کی گیارہ سال سے جاری ناکہ بندی کے خلاف مقامی شہری مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

گذشتہ روزغزہ کے مشرقی علاقے البریج کیمپ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی البریج میں تل ام الحسینیہ کےمقام پر سیکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے بہ طور احتجاج ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کےبعد صہیونی چیک پوسٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو قابض فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

ایک مقامی فلسطینی عہدیدار محمود ابو سویرح نے مرکزاطلاعات فلسطین سےبات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ تمام فلسطینی تنظیموں کی طرف سے بلایا گیا تھا۔

خیال رہےکہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کررکھی ہےجس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں پانی اور بجلی کابدترین بحران جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی