چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 24-جون-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘  نے صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی سے جیلوں میں ڈالے گئے تمام سیاسی کارکنوں کی عید پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما عبدالرحمان شدید نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں دسیوں کارکنوں کو بغیر کسی جرم کے محض سیاسی بنیادوں پر لے رکھا ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں  سیاسی کارکنوں کا اسیر ہوںا انسانی اور سماجی روایات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی جیلوں میں ڈالے گئے تمام سیاسی کارکنوں، طلباء اور دیگر شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے تاکہ فلسطینی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکٰں۔

عبدالرحمان شدید کا کہنا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی سیاسی کارکنوں کو حراست میں رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا تو یہ اتھارٹی کا فلسطینی تاریخ کا سیاہ باب سمجھا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں سیکڑوں فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں طلباء اور سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے شہری شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی