چهارشنبه 30/آوریل/2025

بجلی بحران کے حل میں معاونت، غزہ کو 7 لاکھ لیٹر ڈیزل کی فراہمی

ہفتہ 24-جون-2017

مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں معاونت کے لیے سات لاکھ خام ڈیزل سے لدے آئل ٹینکر غزہ داخل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ کی پٹی میں وزارت خزانہ کی پٹرولیم کمیٹی کے ڈائریکٹر خلیل شفقہ نے بتایا کہ مصری حکام کی طرف سے ایندھن سے لدے 11 آئل ٹینکر غزہ بھیج دیے ہیں جن پر سات لاکھ لیٹر ڈیزل لوڈ کیا گیا ہے۔ ایندھن کی اگلی کھیپ اگلے ایک روز میں غزہ کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصری حکومت نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد کے حوالے سے 12 لاکھ لیٹر خام تیل غزہ کو سپلائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے خلیل شقفہ نےبتایا کہ غزہ کو ایندھن کی سپلائی کا فیصلہ حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت اور جمہوریہ مصری حکام کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ مصر کی طرف سے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی فراہمی سے علاقے میں جاری بجلی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی