اقوام متحدہ کی طرف سےجاری ردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب 60 کروڑ تک جا پہنچی ہے جب کہ سنہ 2050ء میں 9 ارب 80 کروڑ تک جا پہنچی گی جب کہ 2100ء تک انسانی آبادی 11 ارب 20 کروڑ تک جا پہنچے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سماجی اور معاشی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرسال انسانی آبادی میں 83 ملین کا اضافہ ہورہا ہے۔
سنہ 2024ء میں بھارت اور چین کی آبادی میں اضافہ ہوجائے گا۔ اس وقت بھارت کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ جب کہ چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ ہے۔ سنہ 2050ء میں امریکا آبادی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا۔