چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگ مسلط کی تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے:حماس

جمعہ 23-جون-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل اس کےنتائج کو فراموش نہ کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی سدرن کمانڈ کےسربراہ کا فلسطینی مزاحمت کاروں کے بارے میں بیان فلسطینی قوم کو کھلی دھمکی ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم دشمن کی ہرطرح کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر حملے سے قبل اس کےنتائج پر غور کرے۔ فلسطینی قوم جنگوں سے نہیں ڈرتے۔ موجودہ حالات میں ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی دشمن کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ابو زھری کا کہنا تھا کہ غزہ  میں فوج داخل کرنا اتنا آسان نہیں۔ قابض فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو غزہ کو اس کا قبرستان بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام گذشتہ ایک عشرے میں تین جنگوں کا سامنا کرچکے ہیں۔ اسرائیل کو اندازہ ہے کہ ہر بار فلسطینی مزاحمت کاروں نے پہلے کی نسبت زیادہ طاقت اور جدید اسلحے کا استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کےسربراہ جنرل ایال زمیر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور غزہ کی پٹی میں موجود مزاحمتی تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ جنرل زامیر کے بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی