چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی صدر کی پولیس کی سیکیورٹی میں باب العامود کی بے حرمتی

جمعرات 22-جون-2017

قابض صہیونی ریاست کے صدر روفین ریفلین نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے متصل باب العامود کے مقام میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ادارک کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی صدر نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں القدس کے تاریخی دروازوں میں باب العامود کادورہ کیا۔ اس موقع پر باب العامود کو فلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے مکمل طور پرسیل کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی صدر اور اس کے ہمراہ آنے والا وفد باب العامود کے بعد شاہراہ سلیمان اور باب الساھرہ سے گذرے۔

اسرائیلی صدر کی آمد سے قبل اسرائیلی انتظامیہ نے شاہراہ سلیمان اور باب  العامود اور باب الساھرہ کے درمیان درخت بھی کاٹ ڈالے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو باب العامود کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد باب العامود ابھی تک اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور کسی فلسطینی کو وہاں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی