جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو نے بیت المقدس میں 7 ہزار نئے مکانات کی اجازت دے دی

جمعرات 22-جون-2017

اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں میں مزید سات ہزار مکانات کی تعمیر کے لیے تعمیراتی کمپنیوں کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ھیوم‘ می رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بیت المقدس کی یہودی کالونیوں میں یہودیوں کو بسانے کے لیے ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ کے طمابق ’گیلو‘ کالونی میں 3500۔ ’حارحوما‘ میں 2200، ’بسغات زئیو‘ میں 900، ’رمات شلومو‘ میں 500 اور ’راموت‘ کالونی میں 100 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کیرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ملک کے دائیں بازو کے بنیاد پرست حلقوں نے بیت المقدس میں مکانات کی تعمیر پر عاید پابندی ختم کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے بیت المقدس میں 6 ہزار مکانات کی تعمیر پر عارضی طور پر پابندی عاید کی تھی جس کے رد عمل میں اسرائیلی انتہاپسندوں اور مذہبی حلقوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی