چهارشنبه 30/آوریل/2025

سات جون سے لاپتا فلسطینی کی تشدد زدہ لاش کنوئیں سے برآمد

بدھ 21-جون-2017

گذشتہ روز فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ایک گم شدہ فلسطینی کی لاش ایک کنوئیں سے ملی۔ مذکورہ شخص چھ جون سے گھر سے لاپتا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 49 سالہ عیسیٰ محمد احمد العسعس چھ جون سے گھر سےغائب تھے۔ پولیس ان کی تلاش میں مصروف تھی۔ تاہم گذشتہ روز بیت لحم میں دار صلاح کے مقام پر ایک کنوئیں سے ان کی لاش نکالی گئی ہے۔

عیسیٰ العسعس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ فلسطینی پولیس نے مبینہ قتل کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فلسطینی شہری کو تشدد کرکے قتل کیا اور اس کے بعد اس کی لاش کنوئیں میں پھینک دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی