اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو ترکی سے واپسی پرالکرامہ گذرگاہ عبور کرتے ہوئے حراست میں لے لیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے 29 سالہ وسیم عونی ابو حسن کو انقرہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے پر الکرامہ گذرگاہ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ابو حسن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے اسے کئی گھنٹے تک الکرامہ گذرگاہ پرقائم چیک پوسٹ پر روکے رکھا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔