اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے نابینا فلسطینی شہری کے جسمانی ریمانڈ کے لیے اسے مزید 15 دن تک پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’بیتح تکفا‘ فوجی عدالت نے 24 سالہ نابینا فلسطینی شہری محمد صائل اشتیہ کی مدت حراست میں مزید 15 دن کی توسی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اشتیہ کے وکیل کوبھی اپنے موکل سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔
کلب برائے اسیران کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نابینا فلسطینی اشتیہ کو اسرائیلی فوج نے 19 جون کو حراست میں لیا تھا۔ وہ پیدائشی نابینا ہیں جب کہ ان کے والد اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔