چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب اخباری ویب سائٹس تعداد 22 ہوگئی

منگل 20-جون-2017

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں مرکزی پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بغیر کسی وجہ بند کی گئی اخباری ویب سائیٹس کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں پریس کلب کے رکن عمر نزال نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے  فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بلاک کی گئی ویب سائیٹس کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

انہوں نے صدر محمود عباس کے حکم پراٹارنی جنرل کی جانب سے اخباری ویب سائیٹس پر بندش کی مذمت کی اور اسے ذرائع ابلاغ کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔

خیال رہے کہ ہفتہ قبل فلسطینی اتھارٹی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فلسطینی ابلاغی اداروں کے خلاف نئی مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے دوران ’مرکزاطلاعات فلسطین‘ سمیت 11 نیوز ویب سائیٹ بلاک کردی گئی تھیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پراسیکیوٹر جنرل نے انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ 11 نیوز ویب سائیٹ کو بلاک کردیں۔

دوسری جانب فلسطین کے ابلاغی حلقوں کی طرف سے اخباری ویب سائیٹس کی بندش کو آزادی اظہار رائے اور ذرائع ابلاغ کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

پراسیکیوٹر کی ہدایت پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی مقرب ویب سائیٹس، مرکزاطلاعات فلسطین ، تحریک فتح کے مقرب نیوز ویب پورتل، اجناد، صوت الاخباری، شہاب نیوز نیٹ ورک، فلسطین الآن نیوز ایجنسی، فلسطین آن لائن، فلسطین پریس،، فراس پریس، شفا نیوز، امامہ نیوز اور امد نیوز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین ویب سائیٹ دسمبر 1997ء کو لانچ کی گئی تھی۔ فلسطین میں قضیہ فلسطین کی نمائندہ اور حقائق کی بنیاد پررپورٹنگ کرنے والی یہ پہلی جامع عربی ویب سائیٹ ہے جو اب عربی سمیت آٹھ دوسری زبانوں میں دنیا بھر میں فلسطین کا پیغام پہنچا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی