جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اراضی پر قائم اسرائیلی یونیورسٹی کی توسیع کے لیے بجٹ منظور

منگل 20-جون-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں قائم ’اریئیل‘ نامی  یونیورسٹی میں توسیع کے لیے خطیر رقم کا بجٹ منظور کیا ہے۔
دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سلفیت میں یہودی یونیورسٹی میں توسیع کے لیے بجٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی اقرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں عالمی سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس پر فی الفور پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے وزیر تعلیم نفتالی بینیت کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران ’اریئیل‘ یونیورسٹی کا بجٹ کئی گنا بڑھایا جائے گا تاکہ یونیورسٹی کے بلاکس کی تعداد 10 سے بڑھا کر 12 کی جاسکے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق نام نہاد صہیونی یونیورسٹی کو اسرائیلی محکمہ ہائی ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے بھی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ’اریئیل‘ یونیورسٹی میں 11 ہزار طلباء کی گنجائش کے لیے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بجٹ منظور کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ چند برسوں کے دوران بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سنہ 2012ء کے بعد یونیورسٹی میں توسیع کے لیے 70 ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی