اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں کل اتوار سے اسرائیلی فوج نے مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ چند روز تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں فوج کی متعدد یونٹوں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
اسرائیل کےعبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ فوجی مشقیں وادی اردن میں بیسن کے مقام پر جاری ہیں۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق ان فوجی مشقوں کےدوران فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھے جانے کے ساتھ ساتھ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی اردن میں جاری مشقیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کامقصد صہیونی ریاست کو درپیش خطرات کا تدارک کرنے کے لیے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔