چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں زیرتعمیر مسجد کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

اتوار 18-جون-2017

فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک زیرتعمیر مسجد کی چھت گرنے سے وہاں پر موجود کم سے کم تین افراد زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں انٹیلی شاہراہ پر واقع ایک زیرتعمیر مسجد کی چھت چانک گرگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دو کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ ایک شہری کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرادیا گیا ہے۔
امدادی عملہ زمین بوس ہونے والی چھت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ خدشہ ہے کے ملبے تلے مزید افراد بھی ہوسکتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی