مشہور ہے کہ انگورفلسطین کی پیداوار ہے۔ انگور کے جتنے استعمالات فلسطین میں اہل فلسطین کے ہاں پائے جاتے ہیں دنیا کے کسی دوسرے خطے میں شاہد ہی ہوں۔ انگور اور اس کے پتوں کے کئی دوسرے استعمالات میں اس کےپتوں سے فلسطین کا تیسرا مقبول اور مشہور ترین پکوان بھی تیار کیا جاتا ہے۔
اگرچہ فلسطین میں انگور سے کشمش، مربہ جات، تازہ جوس اور جام بھی تیار کی جاتی ہیں مگر فلسطینی پکوانوں پر نظر ڈالیں تو قدیم وجدید کھانوں اور پکوانوں میں ’’الدوالی‘‘ نامی پکوان بھی انگور کے پتوں سے تیار کیاجاتا ہے۔ اگرچہ اس پکوان کے کئی اور بھی اجزائے ترکیبی ہیں مگر اس کی وجہ شہرت انگور کے پتے ہیں۔
’الدوالی‘ کےمیں پائے جانے والے اجزاء
آدھ کلو انگور کے پتے۔
دو اوقیہ بھگوئے چاول
لہسن کی چار کاشیں
ایک درمیانے درجے کا پیاز
آدھی چمچ سالن مسالحہ
پودینے کے کچھ پتے
نمک حسب ذایقہ
مرغی آدھا کلو یا کوئی دوسرا گوشت
ایک گاجر، آدھی سبز مرچ اور ایک ٹماٹر
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے انگور کے پتوں کو اچھی طرح پانی میں ابالیں۔ ابلنے پرانہیں ٹھنڈا کرکے چھان لیں۔
لہسن اور پیاز کو باریک کاٹیں اور انہیں آدھے کپ زیتون کے تیل میں براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ جب اچھی طرح براؤن ہونے لگیں تو ان میں پانی میں پہلے سے بھگوئے چاول ڈال دیں۔ اس مکسچر کو اچھی طرح ہلائیں۔ اس کے بعد اس میں مسالحہ،نمک، پودینے کےپتے ڈال دیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو انگور کے ابلے پتوں کے درمیان لپیٹ کر انہیں رول کی شکل میں گول کریں۔
ایک دوسرے برتن میں زیتون کا تیل یا کوئی بھی پکوان تیل ڈال کر اس میں لہسن، پیاز اور گوشت کو درمیانی آنچھ پر پکائیں۔ اس مکسچر کو دس منٹ تک براؤن ہونے دیں۔
اس کے بعد اس میں آدھے سبز مرچ، ایک گاجر، ٹماٹر اور انگور کے پتوں میں لیپٹے چاول مربوط انداز ان میں رکھیں۔ تھوڑا پانی ڈالیں اور اس کے بعد اسے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
خیر و بھلائی کا موسم
فلسطین میں انگور کا موسم اپریل سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ اس عرصے میں انگور کے تازہ پتے بآسانہ دستیاب ہوتے ہیں۔
فلسطین میں انگور اور ان کے پتوں کی متعدد اقسام ہیں۔ ان میں سفید انگور، سیاہ انگور زیادہ مشہور ہیں۔ آپ ’الدوالی‘ کی تیاری کے لیے جلدی پکنے والے پتے لیں۔ فلسطین میں پائی جانے والی انگور کی تمام اقسام قریبا ایک ہی جیسے خواص کی حامل ہیں۔
تاہم پکانے کے لیے انگور کے پتوں کا بہترین موسم مئی اور جون کا ہے۔ اس موسم میں انگور کے پتوں میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ویسے آپ انگور کے پتوں کو خشک کرکے پورا سال بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ انہیں محفوظ کرنے کے بھی کئی طریقے ہیں۔ کسی شیشے کے برتن میں انہیں رکھا جاسکتا ہے۔
انگور کے پتوں سے تیار ہونے والا فلسطینی پکوان شمال سے جنوب تک مشہور ہے مگر اسے خاص طور پرالخلیل شہر کا مقبول ترین روایتی پکوان سمجھا جاتا ہے۔ یہ پکوان آئرن اور کئی اقسام کے وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے۔