شنبه 16/نوامبر/2024

’فلسطینی عوام ماہ صیام کا آخری عشرہ قبلہ اول کے لیے وقف کردیں‘

ہفتہ 17-جون-2017

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم اسلامک کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ قبلہ اول میں گذارنے کے لیے وقف کردیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام جو فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں آسکتا ہے وہ پہنچنے کی کوشش کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبلہ اول پوری فلسطینی کو پکار رہا ہے۔ ماہ صیام قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کا بہترین موقع ہے۔ فلسطینی شہری اعمال صالحہ، اعتکاف، عبادات اور نمازوں کی ادائی کے لیے قبلہ اول کی طرف رخت سفر باندھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتکاف سنت نبوی ہے۔ فلسطینی قوم کے لیے مسجد اقصیٰ سے بڑھ کر اعتکاف کی اور بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ اس لیے ماہ صیام کے آخری مبارک ایام کو قبلہ اول میں گذارنے کا عزم کریں اور صہیونی ریاست کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے لیے آنے والے شہری اپنا صدقہ فطر، زکواۃ اور صدقات پہلے سے ادا کردیں۔

مختصر لنک:

کاپی