شنبه 16/نوامبر/2024

باڈی اسپرے کا بہ کثرت استعمال کینسر کا موجب بن سکتا ہے!

جمعہ 16-جون-2017

جرمن ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ جسم کی بدبو دور کرنے کے لیے باڈی اسپرے کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال سرطان جیسے خطرناک امراض کا موجب بن سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن ماہرین کی طرف سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جوانی کی عمر میں روزانہ باڈی اسپرے اور دافع بدبو اسپرے کا استعمال سرطان کا موجب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم میں پائے جانے والے جین  میں سرطانی خلیات باڈی اسپرے میں پائے جانے والے کیمیائی مواد سے متحرک ہوسکتے ہیں۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باڈی اسپرے کا سرطان کے امراض کے ساتھ کسی نا کسی شکل میں تعلق ضرور ہوتا ہے۔

’دی ڈبلیو‘ ویب سائیٹ نے ایک جرمن سائنسدان نیکول کونکین کا بیان نقل کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں کینسر کے 209 مریضوں کا تجزیہ کیا گیا۔ان مریضوں میں خواتین کی بیشتر تعداد روزانہ کی بنیاد پر باڈی اسپرے کا استعمال کرتی تھیں۔ انہوں نے اوائل عمری ہی میں باڈی اسپرے کا استعمال کی شروع کیا اور ان کے کینسر کے امراض کی ایک وجہ بدوبو دور کرنے والے اسپرے بھی تھے۔

مختصر لنک:

کاپی