قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فلسطینی شہری خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ملٹری پولیس نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی خاتون کی شناخت منال محمود یوسف ابو علی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔
صہیونی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش فلسطینی لڑکی نے اعتراف کیاہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔