انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے مشہوراور مقبول عام سرچ انجن ’گوگل‘ نے ماہ صیام کی مناسبت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک خصوصی سروس شروع کی ہے جس کے تحت مسلمان صارفین کعبہ شریف کی سمت اور فاصلہ جان سکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسلمان صارفین ہرسال بڑی تعداد میں گوگل سے کعبہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے سرچ کرتے ہیں۔ اس بار گوگل نے ایک ویب سائیٹ اور ایپ تیار کی ہے جو صارفین کو قبلہ کی سمت کے تعین میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ صارف کے قبلہ شریف کے درمیان فاصلے کا بھی بتاتی ہے۔
گوگل کی جانب سے اپنے مائیکر بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ کے اکاؤنٹ پر اس کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔
گوگل کی جانب سے خانہ کعبہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے g.co/QiblaFinder ویب سائیٹ تیار کی گئی ہے۔ اس ویب سائیٹ پرآنے والے صارفین اپنی جگہ کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے بعد ویب سائیٹ سے آپ کو کعبہ کی سمت اور خانہ کعبہ کےدرمیان فاصلہ بتایا جاتا ہے۔