قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی بچی کی جانب سے چاقوحملے کے خدشے کے تحت فرار ہونے والے فوجی اہلکار کو ملازمت سے فارغ کرنے پرغور شروع کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل ایک پندرہ سالہ فلسطینی لڑکی نوف انفیعات کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انفیعات نے ایک فوجی اہلکار کو چاقو گھومنے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی فوجی اہلکار بھاگ گیا تھا۔ کچھ فاصلے پر کھڑے دوسرے اسرائیلی فوجیوں نے مبینہ چاقو بردار فلسطینی بچی نواف انفیعات کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں نوف انفیعات کے حملے سے قبل ایک فوجی اہلکار کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ غرب اردن کے شمال میں واقع ایک یہودی کالونی کےقریب پیش آیا تھا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی بچی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔