چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خواتین سے صہیونی فوج کا توہین آمیز سلوک، یو این کی مذمت

جمعہ 9-جون-2017

اقوام متحدہ نے صہیونی فوج اور دیگر نام نہاد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کےساتھ برتے جانے والے توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے زیرانتظام سماجی و اقتصادی کونسل کا 2017ء کے نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں ’فلسطینی خواتین کی حالت زار اور ان کی مدد‘ کےعنوان سے ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں فلسطینی خواتین کی حمایت میں پیش کی گئی قراداد کی حمایت میں 17 ممالک نے ووٹ ڈالا، دو ملکوں اقوام متحدہ اور آسٹریلیا نے اس کی مخالفت کی اور 17 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ پچھلے دو برسوں میں بھی اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسی تناسب سے قراردادیں منظور کی جاتی رہی ہیں۔

فلسطینی خواتین کی حمایت میں منظور کی گئی قرارداد میں خواتین کے ساتھ صہیونی فوج کے وحشیانہ سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی خواتین کی قانون، سیاسی ، سماجی اور اخلاقی مدد کو یقینی بنائیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ستم رسیدہ فلسطینی خواتین بالخصوص اسرائیلی زندانوں میں قید خواتین کی ہرممکن مدد عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیلی فورسز فلسطینی خواتین کو ہراساں کرنے ان کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالی کے لیے ہرطرح کے حربے استعمال کررہےہیں۔


مختصر لنک:

کاپی