چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فوجی پریڈ کے دوران حادثے میں القسام کمانڈر شہید

جمعرات 8-جون-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر فوجی پریڈ میں ایک حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر 51 سالہ ابراہیم حسن ابو النجا شہید ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کے مطابق یہ واقعہ جنوبی غزہ میں رفح ایک فوجی پریڈ کے دوران القسام کمانڈر ابو النجا اور تین دوسرے مجاھدین زخمی ہوگئے۔ ابو النجا بعد ازاں اسپتال  میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حماس اور القسام بریگیڈ کی جانب سے حادثے میں ہم کمانڈر کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں شہید کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو النجاء نے ایک مجاھد کی زندگی گذاری اور آخر میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تاہم حادثے کے نتیجے میں القسام بریگیڈ اپنے ایک دیرینہ کارکن سے محروم ہوگئی۔

ادھر غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ رفح کے مقام پر فوجی پریڈ کے دوران حادثے میں ایک مجاھد کمانڈرشہید اور تین کارکن زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی