چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی آبی جارحیت، غرب اردن کے13 دیہات پانی سے محروم

جمعرات 8-جون-2017

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے شدید گرمی اورماہ صیام کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی حربوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہی انتقامی کارروائیوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر آبی جارحیت مسلط کرنا ہے۔

اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر بابلس میں جنو مشرق میں واقع 13 دیہات کو پانی کی فراہمی روک دی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی پانی کی بوندھ بوندھ کو ترس گئے ہیں۔

نابلس میں ایک مقامی سماجی کارکن اور یہودی آباد کاری کے امور کے نگران غسان دغلس نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے جنوب مشرقی نابلس کی ایک درجن سے زاید دیہات کو پانی کی سپلائی بند کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی بندش دانستہ کی گئی ہےتاکہ فلسطینی شہری ماہ صیام میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مسائل کا شکار رہیں۔

غسان دغلس کا کہنا ہے کہ ایک طرف اسرائیلی انتظامیہ نے جنوبی نابلس کے13 دیہات کو پانی سپلائی بند کردی ہے اور دوسری طرف یہودی کالونیوں کو فالتو پانی بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پانی کی عدم فراہمی، مقامی آبی ذرائع خشک ہونے اور پانی ذخیرہ کرنے کے معقول انتظامات نہ ہونے کے باعث فلسطینی شہری سنگین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ پانی کی قلت سے انسانی، حیوانی اور آبی زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی