اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت کو دہشت گردی کے ساتھ خلط ملط کرنے کی کوشش کی شدیدمذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قطر کےساتھ عناد کی بنیاد پر فلسطینی تحریک آزادی کو متنازع بنانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تحریک آزادی اور مزاحمت کو متنازع بنانے سے متعلق متحدہ عرب امارات کے وزیر انور قرقاش کا بیان قابل مذمت ہے اور حماس سے مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کو متنازع بنانے، حقائق کو مسخ کرنے اور فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی کے ساتھ خلط کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا کہ دہشت گردی کا اصل عنوان صہیونی ریاست ہے جس نے فلسطینی قوم پر اپنی جارحیت مسلط کررکھی ہے۔ اماراتی وزیر برائے خارجہ امور قرقاش کا بیان حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور امور کو خلط ملط کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
خیال رہے کہ اماراتی وزیرخارجہ انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قطر میں حماس کی قیادت کی موجودگی خطے کے ممالک کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمت کو بھی متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی۔