قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نصب کی گئی ایک کم عمر فلسطینی شہیدہ بیان عسیلہ کی یادگاردوبارہ مسمار کرڈالی۔ شہیدہ کی یادگار گذشتہ اپریل میں بھی مسمار کی گئی تھی مگر فلسطینی شہریوں نے اسے دوبارہ بنا لیا تھا۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل وادی الغروس کے مقام پر قائم کی گئی شہیدہ کی یادگار مسمار دوبارہ مسمار کرکے اس کا ملبہ بھی وہاں سے اٹھا لیا۔
خیال رہے کہ بیان عسیلہ کو اسرائیلی فوج نے 17 اکتوبر 2015ء کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔16 سالہ شہیدہ پر الزام تھا کہ اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کو معمولی زخم آئے تھے۔