اٹلی میں فٹ بال کے ایک میچ کے دوران ایک شخص نے رات کے وقت صوتی بم کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں تماشائیوں نے سمجھا کہ کھیل کے میدان میں دہشت گرد گھس آیا۔ تماشائیوں نے میدان سے باہر دوڑ لگا دی۔ بھگدڑ مچنے سے کم سے کم چھ سو افراد زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شیر ٹورینو کے ‘سان کارلو‘ میں اس وقت پیش آیا جب ریال میڈریڈ ٹیم کا فٹ بال میچ حتمی مراحل میں تھا۔
کھیل جب 1/3 کی سطح پرپہنچا تو ایک شخص نے ریال میڈریڈ کی حمایت میں صوتی بم روشن کیا۔ تماشائی سمجھے کہ کسی دہشت گرد نے بم پھوڑنے کے لیے اسے آگ لگائی ہے۔ انہوں نے میدان سے بھاگنا شروع کردیا۔ اس بھگدڑ کے نتیجے میں کم سے کم چھ سو تماشائی زخمی ہوگئے۔