شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں گذشتہ چھ سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران وہاں پر مقیم 3 ہزار 506 فلسطینی پناہ گزین بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ کی رپورٹ کے مطابق سنہ2011ء نے 462 فلسطینی پناہ گزین شام کی سرکاری جیلوں میں تشدد کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار 141 فلسطینی پناہ گزین فضائی بمباری میں شہید ہوئے۔ 873 شامی فوج اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی دو طرفہ لڑائی میں شہید ہوئے۔ 462 پناہ گزینوں کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 1603 فلسطینی پناہ گزین شامی فوج کی جیلوں میں بدستور پابند سلاسل ہیں۔ان میں 99 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی رپورٹ کے مطابق شام میں فلسطینی پناہ گزینوں منظم انداز میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی رجسٹرڈ تعداد 4 لاکھ 50 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ ان میں سے 95 فی صد اب بھی شام میں انتہائی کمسپرسی کی زندگی بسرکررہے تھے۔