شنبه 16/نوامبر/2024

چھ پھل ماہ صیام میں فالتو چربی کم کرنے میں معاون

اتوار 4-جون-2017

ماہ صیام کے آتے ہی بہت سے لوگ اپنے موٹاپے کو کنٹرول کرنے کا پلان بناتے ہیں مگر وہ افطاری اور سحری میں چکنائی والی اشیاء کا بہ کثرت استعمال کرکے اپنا وزن کم کرنے کے بجائے بڑھانے کا موجب بن جاتے ہیں۔

بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ روزہ رکھنے کے باوجود ان کے موٹاپےمیں کوئی کمی نہیں آئی مگر وہ اپنے افطاری اور سحری کے دستر خوان چکنائی والی اشیاء سے بھی بھر دیتے ہیں۔ اس طرح روزہ ان کے موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں معاون نہیں ہوتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین نے ایسے چھ پھلوں کا تذکرہ کیا ہے جنہیں آپ اپنی افطاری اور سحری کے مینیو میں شامل کرکے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے مشہور پھل درج ذیل ہیں۔

کیلا

پھلوں میں کیلا وہ پھل ہے جو چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح کھانا کھانے کے بعد تھوڑا پانی پینے سے معدے کے بھرے جانے کا احساس ہوتا ہے۔ کیلے میں توانائی اور طاقت کا بے بہا خزانہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ تیزی کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تربوز

گرمی کے موسمی پھلوں میں تربوز بھی اہم پھل ہے۔ اس میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ تربوز پانی اور متعدد وٹامنز کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تربوز میں چکنائی نہیں ہوتی۔ تربوز معدےکو حراروں کے بغیر بھردیتے ہیں۔

سیب

جسم کی فالتو چربی کم کرنے میں معاون پھلوں میں سیب بھی بہت مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہضم میں بھی مدد دیتا ہے۔

انار

انار کے بے شمار فواید ہیں۔ اینٹی آکسائیڈ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ صحت کا بے بہا خزانہ ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پائن اپیل [اناناس]

پیشاب کی نالیوں کو صاف رکھنے، چربی اور موٹاپے کو کم کرنے میں فائبر اور پانی کی خصوصیات کے حامل اناناس بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اناناس نظام انہضام کو بہتر بنانے اور جسم کی فالتو چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چیری

چربی جلانے اور اینٹی آکسائیڈ سے بھرپور چیری مضر صحت کولیسٹرول سے نجات دیتا ہے۔ یوریک ایسڈ کو روکتا ہے اور غذائی عمل تحول[ہضم] کو آسان بناتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی