روس کی خبر رساں ایجنسی "اِسپٹنک” کے مطابق ایران کے شہر شیراز میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ دھماکا جمعے کے روز شاہراہِ "نصر” پر واقع ہائپر مارکیٹ میں رات ایک بجے کے قریب ہوا۔ اس کے نتیجے میں قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز مشرقی شیراز کے تمام علاقوں میں سنی گئی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کے بلند و بالا شعلوں کو بجھانے میں مصروف ہو گئے۔
دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بعض وڈیو کلپ گردش میں ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شیراز شہر کی ایک شاہراہ پر ہونے والے دھماکے کے ہیں۔