جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: جدید ترین کیمروں سے لیس غبارے سے فلسطینیوں کی جاسوسی

اتوار 4-جون-2017

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی جاسوسی  کے لیے جدید ترین مواصلاتی آلات اور کیمروں سے لیس غبارے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت اور نابلس کے درمیان  زعترہ کے مقام پر میں گذشتہ روز  ایک غبارہ فضاء میں کئی گھنٹے تک موجود رہا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ جاسوس غبارہ صبح صبح فضاء میں چھوڑا گیا جو نابلس اور مشرقی سلفیت کے تمام قصبوں کے اوپر سے گذرتا رہا ہے۔

یہ جاسوس غبارہ فضاء میں زیادہ بلندی پر واقع نہیں تھا۔ اس میں نصب جدید ترین کیمرے دیکھے جاسکتے تھے۔ قریب ہی واقع اسرائیلی فوجی کیمپ سے اس کی مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ بعد ازاں اس غبارے کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اتار لیا گیا۔


مختصر لنک:

کاپی